اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جیف راتکے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ جان کیری نے دہشت گردی کے حامی ممالک کی فہرست سے کیوبا کا نام نکالنے کا حتمی فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ مئی کی انتیس تاریخ سے قابل عمل ہے- قابل ذکر ہے کہ امریکا کے سابق صدر رونالڈ ریگن کے دور حکومت میں کیوبا پر اسپین کے باسک علیحدگی پسندوں اور کولمبیا کے فارک باغیوں کی حمایت کا الزام لگا کر اس کا نام دہشت گردی کے حامی ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا- امریکا کے موجودہ صدر باراک اوباما نے گزشتہ چوبیس اپریل کو امریکی کانگریس کو کیوبا کا نام دہشت گردوں کے حامی ممالک کی فہرست سے نکالنے کی تجویز پیش کی تھی جس کی کانگریس نے منظوری دے دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲